’’فتØ+ گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں
1402959 64939396 - ’’فتØ+ گر‘‘ عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز ورلڈ کپ اسکواڈ کا تعین کرے گی،کینگرو بیٹسمین

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت کیخلاف ون ÚˆÛ’ سیریز Ú©Û’ فتØ+ گر آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ بہت دور تک دیکھنے سے گریزاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ایک وقت میں ایک میچ Ú©Û’ Ù„Ø+اظ سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں کوئی علم نہیں کہ Ú©Ù„ کیا ہوگا کیونکہ پاکستان کیخلاف ون ÚˆÛ’ سیریز ورلڈ Ú©Ù¾ اسکواڈ کا تعین کرے گی۔واضØ+ رہے کہ عثمان خواجہ اس وقت بھی کینگرو ون ÚˆÛ’ ٹیم کا Ø+صہ نہ بن سکے جب اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن Ù…Ø+ض دو ہفتے Ú©ÛŒ مدت میں انہوں Ù†Û’ اپنی وہ اہمیت بنا Ù„ÛŒ کہ پابندی Ú©Û’ شکار پلیئرز Ú©ÛŒ واپسی پر بھی انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکے گا اور وہ ورلڈ Ú©Ù¾ کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ گئے ہیں۔عثمان خواجہ Ú©Û’ مطابق بھارت کیخلاف اسی Ú©Û’ ملک میں کامیابی بہت بڑی ہے کیونکہ اس ملک میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں لیکن وہ اس کامیابی Ú©Û’ باوجود ایک وقت میں ایک میچ Ú©Û’ Ù„Ø+اظ سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ان Ú©ÛŒ نگاہ بہت دور تک نہیں دیکھ رہی کیونکہ انہیں علم نہیں کہ Ú©Ù„ کیا ہونے والا ہے ۔بائیں ہاتھ Ú©Û’ بیٹسمین Ú©Û’ مطابق یو اے ای میں ابھی پاکستان کیخلاف پانچ ون ÚˆÛ’ میچوں Ú©ÛŒ سیریز بھی شیڈول ہے جس میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا اور اسی وقت ورلڈ Ú©Ù¾ کیلئے اسکواڈ کا تعین ہو سکے گا جو ابھی کافی دور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الØ+ال ساتھی کھلاڑیوں Ú©Û’ ہمراہ Ø+الیہ جیت کا لطف اٹھا رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان کیخلاف بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔